ایل ا و سی پر اگلے مورچوں کا دورہ ، خود مختاری کے دفاعر کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں : وزیر دفاع

ایل ا و سی پر اگلے مورچوں کا دورہ ، خود مختاری کے دفاعر کیلئے ہر قیمت ادا کرنے ...

اسلام آباد/چری کوٹ (آ ئی این پی ) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاک فوج دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ترجما ن وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے آزاد کشمیر میں ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر وزیر دفاع نے اگلے مورچوں کا دورہ کرکے جوانوں سے ملاقات کی،کور کمانڈر راولپنڈی اور جی او سی نے وزیر دفاع کو ایل او سی کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔وزیر دفاع نے مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے مورال کو سراہا اور کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری کرنا قابل مذمت ہے۔ 2017میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے وطن کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمارے فوجیوں اور شہریوں کی شہادت کے باعث قوم کے حوصلے کو مزید مضبوط بنا دیا ہے، پاک فوج دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

خرم دستگیر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر