غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف درخوست کی سماعت ملتوی

غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف درخوست کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف درخوست کی سماعت 16فروری تک ملتوی کردی ہے ۔پیر کو کراچی کے علاقے قائدآباد اور اس کے آس پاس ٹریفک کی بھیڑ اور غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں حکومت سندھ کے نمائندے اور درخواست گزار اصغر پٹھان پیش ہوئے ۔درخواست گذار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ روڈز کی تعمیر کے باعث ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ۔ عدالتی حکم پر تمام اڈے منتقل کر دئے گئے تھے لیکن تعمیراتی کام ختم ہونے کے بعد دوبارہ اڈے بنادیئے گئے ہیں ۔ انٹر سٹی بسیں قائدآباد میں رکتی ہیں جس کے باعث ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں ۔درخواست میں حکومت سندھ، آئی جی سندھ، ایس ایس پی ملیر ٹریفک، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،عدالت نے ریجنل ٹرنسپورٹ اتھارٹی کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر