سعد رفیق بتائیں کہ نواز شریف کس کیلئے خطرناک ہے ،مولابخش چانڈیو

سعد رفیق بتائیں کہ نواز شریف کس کیلئے خطرناک ہے ،مولابخش چانڈیو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے ٹھیک کہا ہے کہ جاتی امرا میں بیٹھا نواز شریف زیادہ خطرناک ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کس کے لیے خطرناک ہے۔پیرکو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب صرف اور صرف وفاق پاکستان کے لیے خطرناک ہے۔میاں صاحبان اپنے اقتدار کے لیے سیاست میں ملک دشمن راستوں کو متعارف کروا رہے ہیں نیب جب سندھ کے حق حاکمیت پر ڈاکے ڈال رہی تھی ریاستی کام میں مداخلت کرکے عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی تھی تب شہباز شریف کو نیب کا اصل چہرہ نظر کیوں نھیں آ رہا تھا اب جب نیب میاں حاکمیت کے گناہوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے تو نیب پر دباؤ ڈال کر ان کو خاموش کرنے کی کوشش کی جا رھی ہے میاں صاحبان چاہتے ہیں۔ انھیں چھوڑ کر سارے پاکستان کو عذاب میں مبتلا کردو کوئی بات نہیں۔

Back t

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر