بلاول بھٹو زرداری کا سرفراز ربانی کے انتقال پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو زرداری کا سرفراز ربانی کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جھنگ سے پارٹی کے رہنما و ٹکٹ یافتہ امیدوار سرفراز ربانی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سرفراز ربانی کا گذشتہ روز اس وقت روڈ حادثے میں انتقال ہو گیا تھا، جب وہ پارٹی میٹنگ میں شرکت کے لیئے لاہور جا رہے تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سرفراز ربانی پارٹی کے ایک ثابتقدم اور کمیٹڈ رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکنان مرحوم سرفراز ربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر