مشتاق ہاشمانی کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں، بلاول بھٹو

مشتاق ہاشمانی کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں، بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی مشتاق ہاشمانی کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مشتاق ہاشمانی کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول