نیب ریفرنسز: شریف خاندان کےخلاف مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند

نیب ریفرنسز: شریف خاندان کےخلاف مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند
نیب ریفرنسز: شریف خاندان کےخلاف مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف 3 نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی جہاں استغاثہ کے مزید 2گواہوں کے بیانات قلم بند کئے گئے جبکہ تیسرے گواہ کا مکمل بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز فیملی کے خلاف دائر 3 نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔العزیزیہ ریفرنس کی آج 25 ویں، فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 22 ویں اور لندن فلیٹس ریفرنس کی 21 ویں سماعت تھی۔
سماعت کے دوران 2 گواہان نجی بینک کے آفیسرز غلام مصطفیٰ اور یاسر شبیر کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جبکہ تیسرے گواہ آفاق احمد کا مکمل بیان ریکارڈ نہیں ہوسکا۔
گواہ آفاق احمد نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ سے ابھی تک ریکارڈ موصول نہیں ہوا۔خلاف معمول سابق وزیراعظم آج سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔
سماعت کے بعد احتساب عدالت نے نواز شریف اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔