” یہ کام ہر گز نہیں کرنا “ عمران خان کی پیرنی بشریٰ بی بی نے انہیں سختی سے منع کردیا، شیخ رشید کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

” یہ کام ہر گز نہیں کرنا “ عمران خان کی پیرنی بشریٰ بی بی نے انہیں سختی سے منع ...
” یہ کام ہر گز نہیں کرنا “ عمران خان کی پیرنی بشریٰ بی بی نے انہیں سختی سے منع کردیا، شیخ رشید کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے خلاف مہم کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیرنی بشریٰ بی بی نے انہیں خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے منع کردیا۔ عمران خان کی پیرنی نے نصیحت کی ہے کہ وہ صوبے میں استعفے نہ دیں کیونکہ یہ تحریک انصاف کیلئے اچھا شگون نہیں ہوگا۔گزشتہ ہفتے عمران خان نے کہا تھا کہ اجتماعی استعفوں کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

رات گئے سندھ حکومت کی ’آشیرباد‘ سے بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام، راؤ انوار اب کہاں ہیں؟ آج کی بڑی خبر آگئی
ایکسپریس ٹربیون نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو اگلے عام انتخابات کیلئے بڑی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ استعفوں کا آپشن درست وقت آنے پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
عمران خان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی مشاورت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی سطح کی لیڈر شپ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد ریلیوں اور جلسوں کا شیڈول تیار کرے۔ پارٹی لیڈر شپ کا خیال ہے کہ اگر انہوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردی تو انہیں سینیٹ الیکشن میں سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتِ اسلامی نے بھی دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے اجتماعی استعفے دیے تو وہ اپنے راستے جدا کرلے گی۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنماﺅں نے عمران خان پر واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی پنجاب حکومت کے خلاف عوامی تحریک کی مہم میں خلوصِ دل کے ساتھ شامل نہیں ہیں اس لیے وہ اس بارے میں دوٹوک موقف اختیار کریں۔