دبئی فرار ہونے کی کوشش کی نہ ہی اسلام آباد گیا، منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے: راؤ انوار

دبئی فرار ہونے کی کوشش کی نہ ہی اسلام آباد گیا، منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے: ...
دبئی فرار ہونے کی کوشش کی نہ ہی اسلام آباد گیا، منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے: راؤ انوار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد نہیں گئے بلکہ کراچی میں ہی موجود ہیں اور انہوں نے دبئی فرار ہونے کی کوئی کوشش نہیں کی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راﺅ انوار نے اپنے دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنائے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔ اپنے ایک بیان میں سابق ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ وہ کہیں نہیں گئے بلکہ کراچی میں ہی موجود ہیں ، ان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ راﺅ انوار نے مزید کہا کہ انہوں نے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی اور نہ ہی وہ گرفتار ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبر : راﺅ انوار کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی

واضح رہے کہ راﺅ انوار نے پیر اور منگل کی درمیانی شب راولپنڈی کے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا تھا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ راﺅ انوار رات کو 2 بجے بینظیر ایئر پورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 615 کے ذریعے دبئی فرار ہو رہے تھے تاہم انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا جس کے بعد وہ واپس اسلام آباد چلے گئے تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد /سندھ /کراچی