کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق جبکہ متعد زخمی

کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق جبکہ متعد زخمی
کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق جبکہ متعد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) نادرن بائی باس خیبر ہوٹل کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا نے سے حادثے میں ایک معصوم بچی سمیت پانچ افراد زنداگی کی بازی ہار گئے۔ جبکہ حادثے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کی عیادت کرنے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے عباسی شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور حادثے میں زخمی ہونے افراد کو بہتر طبی سہولت دینے کی ہدایت کی۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ مسافر بس بھی اوور لوڈ تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ حق نواز سومرو ، 30 سالہ عظیم اور 36 سالہ امیر بخش شامل ہیں جبکہ کمسن بچی کی شناخت نہیں ہوسکی۔