کیا راﺅ انوار واقعی بیرون ملک جارہے تھے یا نہیں؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی

کیا راﺅ انوار واقعی بیرون ملک جارہے تھے یا نہیں؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی
کیا راﺅ انوار واقعی بیرون ملک جارہے تھے یا نہیں؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کے دبئی فرار ہونے کی کوششوں کی خبریں میڈیا پر آئیں تو راﺅ انوار نے ان کی واضح الفاظ میں تردید کردی لیکن اب ان کا ٹکٹ اور طیارے سے آف لوڈ کرنے کا حکم نامہ بھی منظر عام پر آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا پر خبریں نشر ہوئیں کہ راﺅ انوار کی راولپنڈی کے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے دبئی جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے اور انہیں نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 615 سے آف لوڈ کردیا گیا ہے۔ ان خبروں پر راﺅ انوار نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کراچی میں ہی موجود ہیں اور اسلام آباد نہیں گئے۔ راﺅ انوار کا یہ بیان آنے کے کچھ ہی دیر بعد ان کی ٹکٹ اور طیارے سے آف لوڈ کرنے کا حکم نامہ بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

ٹکٹ پر سابق ایس ایس پی ملیر کا نام ’ انوار احمد خان‘ درج ہے اور وہ ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز سے دبئی جارہے تھے ۔ آف لوڈنگ کے حکم نامے کے مطابق راﺅ انوار کو بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے طیارے سے آف لوڈ کیا گیا ۔ آفیشل دستاویزات کے مطابق راﺅ انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنانے کی خبریں درست تھیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /سندھ /کراچی