’’میرے سر سے بال غائب ہونا شروع ہوگئے تو دیکھا کہ۔۔۔‘‘ خواب دیکھنے والے ایک قاری کے ساتھ ایساکیا ہوا کہ وہ تعبیر جاننے پر مجبور ہوگیا

’’میرے سر سے بال غائب ہونا شروع ہوگئے تو دیکھا کہ۔۔۔‘‘ خواب دیکھنے والے ...
’’میرے سر سے بال غائب ہونا شروع ہوگئے تو دیکھا کہ۔۔۔‘‘ خواب دیکھنے والے ایک قاری کے ساتھ ایساکیا ہوا کہ وہ تعبیر جاننے پر مجبور ہوگیا

  

لاہور(نظام الدولہ )میں نے آج خواب میں دیکھا کہ میں گنجا ہوتا جارہا ہوں ،میرے سر کے درمیان سے جہاں نیچے تالو ہوتا ہے اسکے اوپر سے زیادہ بال غائب ہیں۔

میں سوچ میں پڑجاتا ہوں کہ پہلے تو میرے سر سے اتنے بال کم نہیں تھے لیکن اب اس جگہ گنج زیادہ ہوگیا ہے ۔ ویسے یہ بتا دوں کہ میرے تالو کے اوپر بال تھوڑے پتلے ہیں لیکن اسکو گنج نہیں کہا جاسکتا ۔میری رہ نمائی کریں کہ اس خواب کی تعبیر کیا ہوسکتی ہے ۔(فیصل رضا )

جناب آپ یہ بھی بتادیتے کہ آپ کرتے کیا ہیں تو خواب کی تعبیر بتانے میں آسانی ہوجاتی ۔بہرحال آپ کا خواب اچھی علامت ظاہر کرتا ہے۔اپنے احوال اور معاملات کی روشنی میں اس کو پرکھ لیجئے گا۔آپ کی کسی امیر آدمی سے دوستی ہونے کا امکان ہے جس سے آپ کو مالی فائدہ ہوگا،آپ کی ذہانت اسکے کام آئے گی ۔کسی اچھے ادارے کو بھی جوائن کرنے کا امکان ہے جہاں آپ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جائے گا۔ ایک صورت یہ بھی ہے کہ اگر آپ پر قرضہ ہے جس کی فکروں نے آپ کو پریشان کیا ہوا تھا تو وہ اتر جائے گا ۔اس خواب کی روشنی میں آپ تیسرا کلمہ روزانہ کم از کم گیارہ بار پڑھا کریں ۔

(آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں