زینب کے قاتل کو کتنے دنوں پہلے گرفتار کیا گیا تھا ؟پنجاب پولیس نے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کردیا کہ تنقید کرنے والوں کا منہ بند ہو گیا

زینب کے قاتل کو کتنے دنوں پہلے گرفتار کیا گیا تھا ؟پنجاب پولیس نے ایسی ...
زینب کے قاتل کو کتنے دنوں پہلے گرفتار کیا گیا تھا ؟پنجاب پولیس نے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کردیا کہ تنقید کرنے والوں کا منہ بند ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پولیس نے بلآخرمعصوم زینب کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے ملزم کو 7روز پہلے پنجاب کے شہر پاکپتن سے گرفتار کیا اور اس سے پوچھ گچھ کی لیکن اس نے غلط بیانی سے کام لیا ،اس دوران ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا تو اس کی رپورٹ میچ کر گئی جس کے بعد ملزم عمران نے بھی اعتراف جرم کر لیا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ ملزم کو پولیس نے پہلے بھی حراست میں لیا تھا لیکن زینب کے اہل خانہ نے اس پر اعتماد کا اظہار کیا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے رہا کردیا تھا ۔بعد ازاں ملزم قصور سے فرار ہو کر پنجاب کے دیگر شہروں میں پھرتا رہا ،اس دوران پولیس نے 70سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن عمران غائب تھا جس کے بعد پولیس نے دیگر شہروں کی پولیس کی مدد سے اس کا تعاقب کیا اور ملزم کو پاکپتن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق ملزم کو 20جنوری کو گرفتار کیا گیا ۔

ڈی این اے میچ کرگیا ، قصور میں ننھی زینب کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا درندہ پکڑا گیا