زینب کو قتل کرنے والا کون ہے ،کہاں رہتا ہے اور کہاں سے پکڑا گیا ؟تمام تفصیلات منظر عام پر آگئیں

زینب کو قتل کرنے والا کون ہے ،کہاں رہتا ہے اور کہاں سے پکڑا گیا ؟تمام تفصیلات ...
زینب کو قتل کرنے والا کون ہے ،کہاں رہتا ہے اور کہاں سے پکڑا گیا ؟تمام تفصیلات منظر عام پر آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معصوم زینب کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والا جنسی درندہ پکڑا گیا ہے جس کا نام عمران بتا یا جا رہا ہے ۔تفصیل کے مطابق پولیس نے زینب کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والے 35سالہ عمران نامی ملزم کو ڈی این اے میچ کرنے کے بعد گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم عمران زینب کا رشتے دار ہی تھا اور وہ زینب کے گھر کے قریب ہی شور کوٹ کے علاقے میں رہتا تھا ۔پولیس نے جب علاقے میں گرفتاریاں شروع کی تو وہ بھاگ کر پنجاب کے دیگر اضلاع میں پھرتا رہا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ ملزم عمران فرار ہو کر پاکپتن اور عارف والا میں بھی گیا اور پولیس نے اسی پنجاب کے ہی ایک شہرسے 7روز پہلے حراست میں لیا جس کے بعد اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ میچ کر گیا ۔ڈی این اے میچ ہونے کے بعد پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ۔ملزم عمران کو پولیس نے پہلے بھی گرفتار کیا تھا لیکن زینب کے اہل خانہ نے اس وقت پولیس کو کہا تھا کہ یہ شخص ہمارا رشتے دار ہے یہ ایسا کام نہیں کر سکتا جس پر ملزم عمران کو چھوڑ دیا گیا تھا ۔اس کے بعد ملزم قصور سے غائب ہو گیا تھااور سی سی ٹی وی فوٹیج میں حلیہ سامنے آنے کے بعد ملزم نے اپنی داڑھی کٹوا کر روپ بھی تبدیل کر لیا تھا تاکہ وہ کسی کی پہچان میں نہ آسکے ۔

معصوم زینب کا قاتل سے کیا تعلق تھا کہ وہ اتنے آرام سے اس کے ساتھ چلی گئی؟ تہلکہ خیز انکشاف