پولیس کی جانب سے عمران کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی،ملزم کی تصدیق کے بعد ہی کچھ موقف دے سکیں گے، زینب والد

پولیس کی جانب سے عمران کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی،ملزم کی تصدیق کے ...
پولیس کی جانب سے عمران کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی،ملزم کی تصدیق کے بعد ہی کچھ موقف دے سکیں گے، زینب والد

  

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)7 سالہ زینب کے قاتل کی گرفتاری پر زینب کے والد امین انصاری نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے عمران کی گرفتاری کی اطلاع نہیں دی گئی، عمران علاقے کا ہی رہائشی لگ رہا ہے،ملزم کی تصدیق کے بعد ہی کچھ موقف دے سکیں گے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد امین انصاری نے کہا ہے کہ عمران علاقے کا ہی رہائشی ہے ،پولیس کی جانب سے عمران کی گرفتاری کی اطلاع نہیں دی گئی ،ملزم کی تصدیق کے بعد ہی کچھ موقف دے سکیں گے۔

مزید پڑھیں:۔پولیس نے زینب کے قاتل عمران کو پہلے گرفتار کیا لیکن گھر والوں نے کیا بات کہی تو چھوڑ دیا ؟انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /قصور