وہ عرب شہری جو 118 سال کی عمر میں بچے کا باپ بن گیا، ریکارڈ بنا ڈالا

وہ عرب شہری جو 118 سال کی عمر میں بچے کا باپ بن گیا، ریکارڈ بنا ڈالا
وہ عرب شہری جو 118 سال کی عمر میں بچے کا باپ بن گیا، ریکارڈ بنا ڈالا

  

بیروت(ڈیلی پاکستان آن لائن) لبنان کا شہری سلمان المل 125سال کی عمر میں بھی بالکل تندرست و توانا ہے اور 118سال کی عمر میں بھی باپ بن گیا، سلمان کی اہلیہ سمیر ابھی تاحال تندرست ہیں اوران کاآخر ی بچہ اب سات سال کا ہوچکا ہے ۔

ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق سلمان نے بتایاکہ دومیل سے زیادہ روزانہ چلتاہوںاور گھریلو کام بھی کرتاہوں، اہلیہ گھر پر نہ ہوتو لکڑیاں کاٹتاہوں، بچوں کیلئے کھانا بناتاہوں،میں مردو خواتین دونوں کا کام کرلیتاہوں۔انہوں نے بتایاکہ” 80سال سے سگریٹ پی رہاہوں،میرے ہم عمر تمام لوگ مرگئے اور کوئی بھی زندہ نہیں ہے ، میں بہت بوڑھا ہوں“۔رپورٹ کے مطابق سلمان المل سلطنت عثمانی کے دور میں پیدا ہوئے جب ٹائی ٹینک ڈوبا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا