زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے، والد امین انصاری کا ملزم کی گرفتاری پر مطالبہ

زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے، والد امین انصاری کا ملزم کی گرفتاری پر ...
زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے، والد امین انصاری کا ملزم کی گرفتاری پر مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب کے والد امین انصاری نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے، ان کاکہناتھاکہ ملزم عمران کا ہماری فیملی سے کوئی تعلق نہیں،ملزم ہمارے محلہ کا ہی رہائشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کے حلیہ بدلنے پر ہمیں شک ہوا تھا جس پر ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا گیا ،امین انصاری نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات سے ہم مطمئن ہیں، ہمارامطالبہ ہے کہ ہماری بچی کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے۔