”اللہ کرے گرفتارشخص وہ نہ ہو “زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد اداکارہ عائشہ عمر بھی میدان میں آگئیں،ایسا موقف اپنا لیا کہ حکومت کے ہوش اڑ جائیں گے

”اللہ کرے گرفتارشخص وہ نہ ہو “زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد اداکارہ عائشہ ...
”اللہ کرے گرفتارشخص وہ نہ ہو “زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد اداکارہ عائشہ عمر بھی میدان میں آگئیں،ایسا موقف اپنا لیا کہ حکومت کے ہوش اڑ جائیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمرنے کہاہے کہ معصوم زینب کے قاتل کی گرفتاری اچھی خبر ہے لیکن اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ یہ کوئی معصوم شخص نہ ہو ۔

”زینب کا قاتل مساجد اور محفلوں میں جاکر یہ کام کرتا تھا “ایسی خبر آگئی کہ آپ کے غم و غصے میں مزید اضافہ ہو جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ زینب قتل کیس کے معاملے میں پنجاب پولیس پر جتنا دباﺅ ڈالا گیا ،ایسا نہ ہوکہ لوگوں کا منہ بند کرانے کے لیے کسی معصوم شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،میری دعا ہے کہ گرفتار شخص قاتل ہی ہو ۔نجی نیوز چینل سما نیوز کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دینے سے پہلے اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنا یا جا نا چاہیے ،قاتل کو معمول کی سزا نہیں بلکہ بہت زیادہ سزا ملنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ایک بچی نے اپنی جان قربان کر کے ہماری آنکھیں کھول دی ہیں ، اب دیگر بچیوں کو بھی انصاف ملنا چاہیے ۔

زینب کے قاتل کی گرفتاری، ڈی پی او قصور زینب کے والد کو گاڑی میں بٹھا کر لاہور لے گئے

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی