زینب قتل کیس ، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ، اعتراف جرم کر لیا

زینب قتل کیس ، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ، اعتراف جرم کر لیا
زینب قتل کیس ، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ، اعتراف جرم کر لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور کی معصوم کلی کے مبینہ قاتل عمران علی کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی مکمل کر لیا ہے ، فرانزک ٹیم کے مطابق ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور اس نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصور کی معصوم کلی زینب کا درندہ صفت قا تل بلآخر پکڑا گیا جس کے بارے میں مختلف تفصیلات سامنے آرہی ہیں، پولیس نے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جو کہ میچ کر گیا تھا ، اس کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان کے سامنے فرانزک لیبارٹری میں اس کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے ، جو مثبت آیا ہے اور ملزم نے پولی گرافک ٹیسٹ میں بھی اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، فرانزک لیبارٹری نے تمام رپورٹس جے آئی ٹی کو دے دی ہیں ۔

مزید : Breaking News /قومی