زینب قتل کیس ،ملزم عمران کا گھر کیساہے اور یہ زینب کے گھر سے کتنے فاصلے پر ہے ؟گھر کی تصاویر سامنے آ گئیں

زینب قتل کیس ،ملزم عمران کا گھر کیساہے اور یہ زینب کے گھر سے کتنے فاصلے پر ہے ...
زینب قتل کیس ،ملزم عمران کا گھر کیساہے اور یہ زینب کے گھر سے کتنے فاصلے پر ہے ؟گھر کی تصاویر سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معصوم کلی زینب کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا مرکزی ملزم عمران گرفتار ہو گیاہے اور اس کا ڈین این اے کے ساتھ ساتھ پولی گرافک ٹیسٹ بھی مثبت آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملزم کی گرفتار ی کے بعد اس کے اہل خانہ کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے اور گھر کو تالا لگاہے جبکہ پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے ۔ملزم عمران کا گھر زینب کے گھر سے 10 یا 15 گھروں کے فاصلے پر ہے ،اس کے گھر میں دو دروازے ہیں ایک چھوٹا اور ایک بڑا جبکہ ساتھ ہی ایک سیڑھیاں بھی چھت کی جانب جا رہی ہیں ،گھر کے دروازے کے رانگ ہلکا پیلا ہے تاہم ابھی یہ سامنے نہیں آ سکا کہ زینب کو اغواءکر نے کے بعد ملزم نے اسی گھر میں رکھا یا کہیں اور ۔

ملزم عمران کے اہل محلہ کا کہناہے کہ یہ دیکھنے میں شریف لگتاتھا لیکن ہمیں کیا پتا تھا کہ اندر سے یہ شیطان سے بھی گیا گزرا ہے ،آوارہ گردی کرتا رہتا تھا ،محفل بھی کرتا تھا ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے پولیس کو زینب کے قاتل کو گرفتا ر کرنے کیلئے 72 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا تاہم پولیس نے اسے 48گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور