جے آئی ٹی ملزم عمران کو بھی لاہور لے آئی ،شہبازشریف کچھ دیر میں پریس کانفرنس کے دوران تمام تفصیلات بتائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پولیس نے اتنہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخر کار زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیاہے اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیاہے جس کے بعد اب شہبازشریف پریس کانفرنس کے ذریعے تفصیلات بتائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق زینب کے والد کو بھی شہبازشریف کے گھر بلا لیاگیاہے جو کہ شہبازشریف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے جبکہ ملزم عمران کو بھی جے آئی ٹی لاہور لے آئی ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ملزم عمران علی کا اعترافی بیان بھی ریکارڈ کر لیاگیاہے جو کہ ممکنہ طور پر شہبازشریف کی پریس کانفرنس میں چلائے جانے کا امکان ہے ۔دوسری جانب نجی ٹی وی ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کا کہناہے کہ ملزم کو پاکپتن میں پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیاہے ۔