نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقتول نقیب کیس کے 2 اہم ترین گواہ سامنے آ گئے ،یہ کون ہیں ؟جان کر ہی راؤ انوار کے پیروں تلے سے زمین نکل جا ئے گی

نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقتول نقیب کیس کے 2 اہم ترین گواہ سامنے آ ...
نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقتول نقیب کیس کے 2 اہم ترین گواہ سامنے آ گئے ،یہ کون ہیں ؟جان کر ہی راؤ انوار کے پیروں تلے سے زمین نکل جا ئے گی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نقیب اللہ قتل میں کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق مقتول نقیب اللہ کے ساتھ گرفتار ہونے والے 2 اہم گواہ سامنے آئے ہیں ،یہ دونوں اہم ترین گواہ وہ نوجوان ہیں جنہیں پولیس نے مقتول نقیب اللہ کے ساتھ گرفتار کیا تھا تاہم بعد ازاں ان دونوں کو  بھاری رشوت لے کر رہا کر دیا تھا ،  ان دونوں نوجوانوں نے نقیب اللہ کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران کے نام بھی بتا دیئے ہیں ۔

نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز‘‘  نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ نقیب اللہ کے ساتھ دیگر جن 2نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا تھا ان کے نام سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق نقیب اللہ کے ساتھ پولیس نے  قاسم اور علی نامی نوجوانوں کو حراست مٰیں لیا تھا تاہم بعد ازاں پولیس افسران نے بھاری رشوت لے کر ان دو نوجوانوں کو رہا کر دیا تھا جبکہ نقیب اللہ کو  چند روز بعد جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا تھا ۔ان دونوں نوجوانوں نے انہیں گرفتار کرنے والے پولیس افران کے نام بھی بتادیے ہیں۔ نوجوانوں کے مطابق انہیں گرفتار کرنے والے پولیس افسرا ن فیصل خان، انار اور اکبر ہیں ۔واضح رہے کہ قاسم اور علی اس کیس کے اہم گواہ ہیں ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی