زینب کا قاتل پکڑا گیا ہے اور اب عاصمہ کا قاتل کب پکڑا جائے گا ؟صحافی نے عمران خان سے یہ سوال کیا تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا ؟ ایسا جواب کہ سن کر آپ کو شدید غصہ آ ئے گا

زینب کا قاتل پکڑا گیا ہے اور اب عاصمہ کا قاتل کب پکڑا جائے گا ؟صحافی نے عمران ...
زینب کا قاتل پکڑا گیا ہے اور اب عاصمہ کا قاتل کب پکڑا جائے گا ؟صحافی نے عمران خان سے یہ سوال کیا تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا ؟ ایسا جواب کہ سن کر آپ کو شدید غصہ آ ئے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ، انہوں نے اپنے خطاب میں شریف برادران اور اپوزیشن کوآڑے ہاتھوں لیا ، پریس کانفرنس کے دوران ہی نجی ٹی وی کے صحافی نے ان سے سوال کیا کہ زینب کا قاتل پکڑا گیا ہے، عاصمہ کا قاتل کب پکڑا جائے گا اور باقی شبقدر میں قتل ہونے والے پرنسپل پر بھی آپ کا بیان نہیں آیا ہے، اس سوال کا جواب دینے کی بجائے عمران خان صحافی پرہی برس پڑے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے  نجی ٹی وی جیو نیوز سے تعلق رکھنے والے صحافی ارشد وحید کا کہنا تھا کہ  چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب ،زینب کاقاتل پکڑا گیا عاصمہ کا قاتل کب پکڑا جائے گا اور شبقدر کالج میں استاد کو قتل کرنے پہ آپ کا بیان نہیں آیا؟، صحافی کے اس سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ تم جیو نیوز سے تعلق رکھتے ہوں اور مجھے پتہ ہے تمہیں میر شکیل نے کہا ہے کہ الٹے سیدھے سوالات کرو۔

سربراہ تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ میں نیب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس بات کی تحقیق کرے کہ میر شکیل الرحمان پاکستانی میڈیا کا ایجنڈ ا سیٹ کرنے کے لئے بیرونی دنیا سے پیسے لیتا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد