بین الکوریائی رابطے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں: جنوبی کوریا

بین الکوریائی رابطے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں مددگار ثابت ہو سکتے ...
بین الکوریائی رابطے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں: جنوبی کوریا

  

سیؤل(این این آئی)جنوبی کوریا کے صدر مْون جے اِن نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں نئے رابطے امریکا کے ساتھ مذاکراتی عمل کے بند دروازے کھول سکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر مْون جے اِن کا کہناتھا کہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ موجودہ رابطوں کا خوشگوار مْوڈ کب تک برقرار رہتا ہے؟ صدر مون کے مطابق مذاکراتی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے ہمت اور دانش مندی کی ضرورت ہے اور اس کا تسلسل سرمائی اولمپکس کے بعد بھی جاری رکھنے سے ہی بات آگے بڑھے گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی