راﺅ انوار کی ملک سے فرار ہو نے کی کوشش سابق ایس ایس پی ملیر جب ایف آئی اے کے امیگریشن کاﺅنٹر پر گئے تو آگے دبنگ خاتون افسر شبانہ نے انہیں کیا کہا ؟ جان کر آپ بھی خاتون افسر کو دادا دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نقیب اللہ محسود کے پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے میں راﺅ انوار کو عہد ے سے ہٹا کر ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیاہے تاہم انہوں نے اس کے باجود بھی ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ایف آئی اے حکام نے ان کی کوشش ناکام بنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق راﺅ انوار نے اپنے ساتھی کے ذریعے ایئرپورٹ کا بورڈنگ پاس حاصل کیا اور ان کا سامان بھی ان کے ساتھی نے ہی جمع کروایا جس کے بعد راﺅ انوار سیدھے ایف آئی اے کے امیگریشن کاﺅنٹر پر گئے اور جہاں راﺅ انوار سے این او سی طلب کیا گیا جو کہ راﺅ انوار کے پاس نہیں تھا جس پر سابق ایس ایس پی نے اصرار کیا وہ جاسکتے ہیں ان کے پاس چھٹی کا لیٹر موجود ہے ۔امیگریشن کاﺅنٹرپر موجود شخص نے اپنی شفٹ انچار ج شبانہ کو بلایا اور انہوں نے بھی آکر سندھ پولیس کا این او سی طلب کیا لیکن وہ این او سی دینے میں قاصر رہے ۔ شبانہ نے اپنے دیگر ایف آئی اے کے افسروں کو اعتماد میں لیا ۔راﺅ انوار کا سامان جہاز میں منتقل کر دیا گیا تھا لیکن جب مذاکرات میں ناکام رہے تو انہیں ایئرپورٹ سے واپس جانا پڑا ۔اس موقع پر راﺅ انوار نے معمول سے ہٹ کر ٹوپی بھی پہن رکھی تھی ۔
دوسری جانب راﺅ انوار کے خلاف نقیب اللہ محسود کے گھر والوں نے ایف آئی آر کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیاہے اور امیدکی جارہی ہے کہ کچھ ہی دیر میں مقدمہ درج کروایا جائے گا ۔تاہم سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی خبروں کی مسلسل تردید کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں میں کراچی میں ہی موجود ہوں تاہم اب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر کیا لینے گئے تھے۔