شامی دارالحکومت دمشق میں مارٹر گولوں سے حملہ ،9شہری ہلاک،21زخمی
دمشق(این این آئی)شامی دار الحکومت دمشق پر مارٹر گولوں سے حملہ میں کم از کم9 شہری ہلاک ہوگئے ۔
شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حملہ دار الحکومت کے اولڈ ٹاون کے علاقے باب توما اور شاغور پر کیا گیا ۔مارٹر گولے پھٹنے سے9شہریوں کے ہلاک ہونے کے علاوہ 21 دیگر شہری بھی زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔لندن میں قائم سیرئین آبزرویٹری نے ایک بیان میں کہاکہ مشرقی شاغورمیں موجود اپوزیشن باغیوں نے گزشتہ نومبرسے دار الحکومت پر حملے تیز کردئیے ہیں۔