عراقی پارلیمنٹ نے عام انتخابات کی منظوری دیدی،صدارتی حکم نامہ جا ری

عراقی پارلیمنٹ نے عام انتخابات کی منظوری دیدی،صدارتی حکم نامہ جا ری
عراقی پارلیمنٹ نے عام انتخابات کی منظوری دیدی،صدارتی حکم نامہ جا ری

  

بغداد(این این آئی)عراقی صدر حیدرالعبادی نے ملک میں پارلیمانی انتخابات رواں سال 12 مئی کو کرانے کا صدارتی حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حکم نامہ عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے عام انتخابات 12مئی کو کرانے کی منظوری دئیے جانے کے بعد جاری کیا گیا۔عراقی سپریم کورٹ نے انتخابات کی تاریخ میں رد وبدل نہ کرنے کی ہدایت کی تھی، اس سے قبل پارلیمنٹ میں مذہبی جماعتوں نے انتخابات موخر کرنے کا مطالبہ کیا اورمطالبہ کیا تھاکہ انتخابات اس وقت تک نہ کرائے جائیں جب تک داعش کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کے دوران شہروں کو چھوڑنے والے شہریوں کی واپسی مکمل نہ ہوجائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی