راو انوار کی انکاونٹر کہانی ، سابق ایس ایس پی ملیرمقابلے سے پہلے میڈیا کو تیار رہنے کی اطلاع دیتے

راو انوار کی انکاونٹر کہانی ، سابق ایس ایس پی ملیرمقابلے سے پہلے میڈیا کو ...
راو انوار کی انکاونٹر کہانی ، سابق ایس ایس پی ملیرمقابلے سے پہلے میڈیا کو تیار رہنے کی اطلاع دیتے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار مقابلے سے پہلے ہی میڈیا کو تیار رہنے کی اطلاع دیتے تھے اور مقابلے کے دوران افسران کے موبائل بند کرائے جاتے تھے۔

نجی ٹی وی ’’ سما نیوز ‘‘ کے مطابق نقیب اللہ کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے جرم میں معطل ہونے والے سابق ایس ایس پی راو انوار کے انکاونٹرز کے طریقہ کار سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ ہر مرتبہ پولیس مقابلے سے قبل میڈیا کو تیار رہنے کی اطلاع دیتے ،اس کے بعد اطلاع دی جاتی کہ دہشتگردوں کو گھیر لیا گیا ہے اور میڈیا کو مقابلے کے قریب کی جگہ کا ایڈریس دیا جاتا تھا۔کچھ لمحوں بعد راو انوارکی جانب سے کال آتی کہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ آخری کال یہ موصول ہوتی کہ دہشتگردوں کو مقابلے میں ماردیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ مقابلے کے دوران افسران کے موبائل بند کرائے جاتے تھے اورحیرت کی بات یہ ہے کہ آج تک کسی بھی مقابلے میں اہلکار زخمی نہیں ہو ااور جو زخمی ہوئے انہیں کاغذوں تک محدود رکھا ،کبھی سامنے نہیں لایا گیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی