ملک سے مبینہ طور پر فرار ہونے کی کوشش کے بعد راﺅ انوار کے پاس بھی سیاستدانوں والی چیز نکل آئی ،جان کر آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ایک پولیس افسر کے پاس یہ چیز کیسے ہو سکتی ہے

ملک سے مبینہ طور پر فرار ہونے کی کوشش کے بعد راﺅ انوار کے پاس بھی سیاستدانوں ...
ملک سے مبینہ طور پر فرار ہونے کی کوشش کے بعد راﺅ انوار کے پاس بھی سیاستدانوں والی چیز نکل آئی ،جان کر آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ایک پولیس افسر کے پاس یہ چیز کیسے ہو سکتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی مبینہ طور پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیاہے جبکہ اب ان کے خلاف نقیب محسود کے قتل کا مقدمہ بھی درج کر دیا گیاہے جس میں انہیں مرکزی ملزم قرار دیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایس ایس پی راﺅ انوار بھی عر ب امارات کے اقامہ ہولڈر نکلے ہیں ،راﺅ انوار نے مبینہ طور پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک لیا جبکہ ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر لیا گیاہے ۔عمومی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ اقامے زیادہ تر سیاستدان ہی رکھتے ہیں لیکن اب راﺅ انوار کے پاس بھی متحدہ عرب امارات کے اقامے کا انکشاف سامنے آیاہے ۔