A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

خیبر پختونخوا میں5سالہ بچے کا اغوا، کھیتوں سے لاش مل گئی

خیبر پختونخوا میں5سالہ بچے کا اغوا، کھیتوں سے لاش مل گئی

Jan 23, 2018 | 20:19:PM

لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت سے چند روز قبل اغوا ہونے والے 5سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ، بچے کو رسی کے ذریعے پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق 19جنوری کو لکی مروت سے 5سالہ روحیل کو اغوا کیا گیا تھا ، اس کے اہل خانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی جبکہ اپنی بھی تلاش جاری رکھی۔اغوا کے چار روز گذرنے کے بعد آج صبح تھانہ نورنگ کی حدود میں واقع علاقے برگئی کے کھیتوں سے معصوم بچے کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر اس کی پوسٹ مارٹم کرائی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس نے لاش مقتول کے ورثا کے حوالے کردی ۔ 

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو رسی کے ذریعے پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا۔ 4روز گزرنے کے باوجود پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

مزیدخبریں