زینب کا قاتل عمران علی ایک سیریل کلر تھا ، ملزم کو 14دنوں کی شبانہ روز محنت کے بعد گرفتار کیا : شہباز شریف

زینب کا قاتل عمران علی ایک سیریل کلر تھا ، ملزم کو 14دنوں کی شبانہ روز محنت کے ...
زینب کا قاتل عمران علی ایک سیریل کلر تھا ، ملزم کو 14دنوں کی شبانہ روز محنت کے بعد گرفتار کیا : شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زینب کا قاتل24سالہ عمران علی ہے ، جسے پنجاب حکومت اور خفیہ اداروں کی شبانہ روز محنت کے بعد گرفتار کیا، واقعے کی تحقیقات کے1150ڈی این اے کے نمونوں کی پروفائلنگ کی گئی ۔


لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زینب کے قاتل کو پکڑنے کے لئے حکومت پنجاب ، آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی اور فرانزک لیبارٹری کے ماہرین نے شبانہ روز محنت کی۔زینب کا قاتل24سالہ عمران علی ہے اور وہ ایک سیریل کلر ہے ، گرفتاری کے بعد ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا اور اس ٹیسٹ میں ملزم نے اپنی زندگی بیان کی۔ اس ملزم کو پکڑنے والے تمام افراد ہماری قوم کے شائننگ سٹار ز ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -