”میری خواہش ہے کہ زینب کو قتل کرنے والے درندے کو اس طرح سزادی جائے “ شہبازشریف نے پورے قوم کے دل کی بات کہتے ہوئے سب سے بڑا اعلان کر دیا

”میری خواہش ہے کہ زینب کو قتل کرنے والے درندے کو اس طرح سزادی جائے “ ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ زینب کا قاتل گرفتار کر لیا گیاہے ، میرا بس چلے تو میں اس بھیڑیے کو چوک پر لٹکا کر پھانسی دوں ،اگر قانون اجازت دے ،قوم اور حاجی صاحب کی خواہش ہے کہ اسے چوراہے پر پھانسی دی جائے ،اگر اس کیلئے قانون میں بھی تبدیلی کرنی پڑی تو کریں گے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ حاجی کے پاس جب گیا تو میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں اور میری پوری ٹیم جان لڑا دے گی،آج 14 دنوں میں گرفتار کر لیا گیا اورپہلا فیز مکمل ہو گیاہے۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ بھیڑیا نما درندہ جس نے یہ صفاک عمل کیا اسے کیفر کردار تک پہنچانے کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے ،اگر میرا بس چلے تو میں اس بھیڑے کو چوک پر لٹکا کر پھانسی دی دوں لیکن ہم قانون کے تابع ہیں ،قانون کے تحت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اورانسداد دہشتگردی کی عدالت سے درخواست ہے کہ یہ کیس دن اور رات چلنا چاہیے ،اور تمام قانونی تقاضے بلا تاخیر پوری کی جائیں گی ، ایک لمحے کیلئے بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ اگر قانون اجازت دے، قوم اور حاجی صاحب کی خواہش ہے کہ اسے چوراہے پر پھانسی دی جائے ،اگر اس کیلئے قانون مین بھی تبدیلی کرنی پڑے تو کریں گے ۔

مزید : قومی