وہیل چیئرپر بیٹھا خود کش بمبار اپنے آپ کو اُڑانے سے پہلے یہ اپنے بچوں سے کیا کہہ رہا ہے؟ ویڈیو سامنے آگئی، ہر شخص کے ہوش اڑ گئے

وہیل چیئرپر بیٹھا خود کش بمبار اپنے آپ کو اُڑانے سے پہلے یہ اپنے بچوں سے کیا ...
وہیل چیئرپر بیٹھا خود کش بمبار اپنے آپ کو اُڑانے سے پہلے یہ اپنے بچوں سے کیا کہہ رہا ہے؟ ویڈیو سامنے آگئی، ہر شخص کے ہوش اڑ گئے

  

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے گاہے پراپیگنڈا ویڈیوز جاری کی جاتی رہتی ہیں۔ اب اس تنظیم نے وہیل چیئر پر بیٹھے ایک خودکش حملہ آور کی ویڈیو جاری کی ہے جو مرنے سے پہلے اپنے بچوں سے الوداعی ملاقات کر رہا ہوتا ہے اور اپنے بچوں سے ایسی بات کہتا ہے کہ سن کر ہر ایک کے ہوش اڑ جائیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شدت پسند وہیل چیئر پر بیٹھا ہوتا ہے اور اس کی گود میں کلاشنکوف پڑی ہوتی ہے جبکہ اس کا ایک بیٹا اور بیٹی اس کے پاس کھڑے ہوتے ہیں۔ بیٹا خاموش اور اداس ہوتا ہے جبکہ بیٹی رو رہی ہوتی ہے اور شدت پسند اسے دلاسہ دے رہا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں شدت پسند اپنے بچوں کو خدا حافظ کہتا ہے اور انہیں اگلے جہان میں ملنے کی تسلی دیتا ہے۔ اس کے بعد دو شدت پسند اس معذور شخص کو اٹھا کر ایک گاڑی میں بٹھاتے ہیں جو بارود سے بھری ہوئی ہوتی ہے اور یہ شخص گاڑی لیجا کر شامی فوج کے ایک کمپاﺅنڈ پر حملہ کر دیتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس معذور شدت پسند نے یہ حملہ شامی شہر دیرایزور کے نواح میں البحارا کے علاقے میں واقع فوجی کمپاﺅنڈ پر کیا جس سے کمپاﺅنڈ مکمل تبا ہ ہو گیا۔ دیر ایزور شام کا مشرقی علاقہ ہے۔ باقی پورے ملک میں داعش کو شکست ہو چکی ہے اور اب تنظیم صرف دیرایزور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں متحرک ہے اور شامی فوج کے ساتھ وہاں اس کی جنگ جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی