اس آدمی کی موت کتنا عرصہ پہلے ہوئی لیکن لاش ابھی بھی بالکل ٹھیک ٹھاک ہے؟ اتنا وقت ہوگیا کہ تازہ تصاویر دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی

اس آدمی کی موت کتنا عرصہ پہلے ہوئی لیکن لاش ابھی بھی بالکل ٹھیک ٹھاک ہے؟ اتنا ...
اس آدمی کی موت کتنا عرصہ پہلے ہوئی لیکن لاش ابھی بھی بالکل ٹھیک ٹھاک ہے؟ اتنا وقت ہوگیا کہ تازہ تصاویر دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی

  

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک بدھ راہب کی گزشتہ سال 16نومبر کو موت واقع ہوئی اور اس کی لاش تابوت میں ڈال کر رکھ دی گئی کیونکہ اس کی آخری رسومات موت کے 100دن بعد ہونی تھیں۔ گزشتہ روز اس راہب کے پیروکاروں نے تابوت کھول کر اس کی لاش نکالی تو ہر کوئی یہ دیکھ کر ششدر رہ گیا کہ وہ 2ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود صحیح سلامت تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس بدھ راہب کا نام لاﺅنگ فور پیان تھا جو 92سال کی عمر میں بیماری کے باعث بنکاک کے ایک ہسپتال میں دنیا سے رخصت ہوا۔

اس کی لاش لیجا کر اسی مندر میں رکھ دی گئی جہاں یہ تمام عمر راہب رہا تھا۔ گزشتہ روز تابوت سے لاش نکالنے کے بعد اس کے پیروکاروں نے اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں جنہیں دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین انگشت بدنداں ہیں کہ اتنے عرصے بعد بھی کیسے اس کی لاش اس قدر ٹھیک حالت میں ہے۔پیروکاروں نے اس کی لاش پیلے رنگ کا نیا چغہ پہنانے کے لیے نکالی تھی جو بدھ راہب پہنا کرتے ہیں۔لاش کی تصاویر دیکھ کر حیران کن طور پر محسوس ہوتا ہے جیسے وہ مسکرا رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس