بیٹی کے قاتل کی گرفتاری پر مطمئن ہوں:والد زینب

بیٹی کے قاتل کی گرفتاری پر مطمئن ہوں:والد زینب
بیٹی کے قاتل کی گرفتاری پر مطمئن ہوں:والد زینب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقتول زینب کے والد حامی امین نے کہا ہے کہ میں بیٹی کی قاتل کی گرفتاری پر مطمئن ہوں،آرمی چیف سمیت تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجا ب شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی امین کا کہناتھا کہ میں سعودی عرب میں عمرہ پر تھا جب پتہ لگا بیٹی اغوا ہوئی ہے، میں وہاں سے مکہ آیا تو خبر ملی کہ قتل کرکے پھینک دیا گیا ہے ۔وطن آکر آرمی چیف ،وزیراعلی پنجا ب، چیف جسٹس اورایم آ ئی سمیت تمام اداروں سے انصاف کی اپیل کی ۔انہوں نے کہاکہ آخر کار اجتماعی کوشش کے بعد ہم ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں