جدہ کی سڑک پر سرعام سعودی لڑکیوں کے ساتھ انتہائی شرمناک ترین حرکت، ویڈیو سامنے آئی تو پورے ملک میں کہرام برپاہوگیا تھا، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ سعودی عرب میں بھی۔۔۔

جدہ کی سڑک پر سرعام سعودی لڑکیوں کے ساتھ انتہائی شرمناک ترین حرکت، ویڈیو ...
جدہ کی سڑک پر سرعام سعودی لڑکیوں کے ساتھ انتہائی شرمناک ترین حرکت، ویڈیو سامنے آئی تو پورے ملک میں کہرام برپاہوگیا تھا، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ سعودی عرب میں بھی۔۔۔

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب جیسے ملک میں خواتین کے ساتھ سرعام چھیڑچھاڑ کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا لیکن وہاں سے گزشتہ روز ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ پورے ملک میں کہرام برپا ہو گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو جدہ کے علاقے دورة العروس سے سامنے آئی ہے جہاں کچھ اوباش سڑک پر جاتی کچھ لڑکیوں کے پیچھے پڑے ہوتے ہیں اور انہیں کھلے عام جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان تمام لڑکیوں نے عبائے پہن رکھے ہوتے ہیں اور ایک ملزم ایک لڑکی کا عبائیہ پکڑ کربھی کھینچتا ہے اور خواتین ایک قریبی گھر میں گھس کر محفوظ ہونے کی کوشش کرتی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ ویڈیو ایک سعودی شہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی۔ ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی سعودی عرب میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اکثر لوگوں نے ان اوباشوں کے طرز عمل کو سفاکانہ قرار دیا۔ بہت سے لوگ اس واقعے کو دیکھنے والوں پر بھی برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے لوگوں کے ساتھ دن دیہاڑے یہ کچھ ہوا اور خواتین ایک گھر میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئیں لیکن وہاں موجود کسی شخص نے انہیں روکنے کی کوشش تک نہیں کی۔“رپورٹ کے مطابق پولیس اس ویڈیو پر تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید : عرب دنیا