آج تالیاں بجانے کا موقع نہیں تھا: والد زینب

آج تالیاں بجانے کا موقع نہیں تھا: والد زینب
آج تالیاں بجانے کا موقع نہیں تھا: والد زینب

  

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)مقتول زینب کے والد حامی امین نے کہا ہے کہ مجرم کی گرفتاری پر تالیاں بجانے کا موقع نہیں تھا۔

نجی ٹی وی ’’سما نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد حاجی امین انصاری کا شکوہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ مجھے پوری بات کرنے کا موقع نہیں دیا اور میرا مائیک بند کردیا گیا۔ پولیس کو شاباشی دینے کیلئے تالیاں بجائی گئیں جبکہ میں تالیاں بجانے اور قہقہے لگانے کی بات سے متفق ہوں لیکن یہ تالیاں بجانے کا موقع نہیں تھا۔ واضح رہے کہ شہباز شریف نے کچھ دیر قبل متقولہ زینب کے درندہ صفت قاتل کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس بلوائی اور کیس کی تحقیقات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور دیگر اہلکاروں کیلئے تالیاں بجوائی گئیں ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور