شہبا زشریف کی تالیوں سے بھری نیوز کانفرنس شرمناک ہے : خورشیدشاہ

شہبا زشریف کی تالیوں سے بھری نیوز کانفرنس شرمناک ہے : خورشیدشاہ
شہبا زشریف کی تالیوں سے بھری نیوز کانفرنس شرمناک ہے : خورشیدشاہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائد حزب اختلا ف اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہبا زشریف کی تالیوں سے بھری نیوز کانفرنس شرمناک ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی نیوز کانفرنس پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہناتھا کہ 250بچے اور 12 بچیاں پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں،وزیراعلی کو ڈوب مر جانا چاہیے وہ ا ن بچیوں کو بچا نہیں سکے۔انہوں نے کہاکہ شہبا زشریف کی تالیوں سے بھری نیوز کانفرنس شرمناک ہے اگر دوسری بڑی فرانزک لیب لاہور میں ہے تو دیگر ملزم گرفتار کیوں نہیں ہوئے؟ میاں صاحب دیگر بچے بچیوں کے ملزم کی گرفتاری کی مبارکباد کب لیں گے؟

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی