اقوام متحدہ کے وفد کی پاکستان آمد ، حافظ سعید نے اپنی ممکنہ گرفتاری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

اقوام متحدہ کے وفد کی پاکستان آمد ، حافظ سعید نے اپنی ممکنہ گرفتاری کو لاہور ...
اقوام متحدہ کے وفد کی پاکستان آمد ، حافظ سعید نے اپنی ممکنہ گرفتاری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خالدشہزادفاروقی سے)اقوام متحدہ کےوفد کی پاکستان آمد کے موقع پر حافظ محمدسعید نے اپنی متوقع گرفتاری کو  لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ،حافظ سعید کا کہنا ہے کہ غیر ملکی دباؤ پر جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے خلاف ہونے والی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا عدالت میں ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر ملک بھر میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں ہیں کہ ایک بار ھر حکومت کی جانب سے حافظ محمد سعید کو  گرفتار یا نظر بند کیا جا سکتا ہے،اسی خدشے  کے  پیش نظر جماعۃ الدعوۃ  کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے اپنی ممکنہ گرفتاری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ معروف قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کردہ رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت و امریکہ کے دباﺅ پر حکومت پاکستان درخواست گزار کیخلاف کاروائی کرنا چاہتی ہے اس لئے حکومت کو بھارتی و امریکی دباﺅ پر گرفتاری یا نظربندی سے روکا جائے۔ حافظ محمد سعید کی جانب سے رٹ پٹیشن میں موقف اختیار گیا ہے کہ اس سے قبل بھی انہیں محض بیرونی دباﺅ پر نظربند رکھا گیا لیکن حکومت ان کیخلاف عدالتوں میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی اب بھی جب اقوام متحدہ کی ٹیم پاکستان آرہی ہے تو ان کے اور ان کی جماعت کیخلاف کاروائی کی باتیں کی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں پاکستان سے دوبارہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ حافظ محمد سعید کو گرفتار کرے جبکہ حکومت کی جانب سے بھی جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے اثاثے ضبط کرنے کی باتیں کی جارہی  ہیں۔واضح رہے کہ آج مرکز القادسیہ میں بھاری بھرکم پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ سال 2017کشمیر کے نام کرنے پر مجھے نظربند کیا گیا، رہائی کے بعد 2018میں کشمیریوں کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کیا توبھارتی خوشنودی کیلئے ایک مرتبہ پھر جماعۃ الدعوۃ کیخلاف کاروائی کی خبریں آرہی ہیں،بیرونی قوتوں کا اصل ٹارگٹ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور سی پیک ہے،بھارتی و امریکی دباﺅ پر جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤ نڈیشن کیخلاف کوئی کارروائی ہوئی تو عدالتوں میں بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے۔

مزید :

قومی -