چین، 5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث 4 افراد ہلاک ، 3 زخمی

چین، 5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث 4 افراد ہلاک ، 3 زخمی
چین، 5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث 4 افراد ہلاک ، 3 زخمی

  

بیجنگ (آن لائن)چین کے صوبہ شانسی میں 5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ آگ بجھانے والے عملہ کے مطابق

غیرملکی میڈکے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبہ شانسی میں اس وقت پیش آیا جب ضلع یانتا میں قائم 5منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں4 افراد جھلس کر ہلاک اور13 زخمی جبکہ 15 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ آگ لگنے کا سبب عمارت کی پہلی منزل پر رکھی برقی موٹر سائیکل ہے جس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جبکہ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی