سعودی عرب میں اونٹوں کا مقابلہ حسن، 12 اونٹوں نے ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ مقابلے سے ہی نکال دیا گیا

سعودی عرب میں اونٹوں کا مقابلہ حسن، 12 اونٹوں نے ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ ...
سعودی عرب میں اونٹوں کا مقابلہ حسن، 12 اونٹوں نے ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ مقابلے سے ہی نکال دیا گیا

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) مقابلہ حسن میں شرکت کرنے والی حسیناؤں کے بارے میں اکثر پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنے حسن میں اضافہ کرنے کے الزامات سامنے آتے ہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ پہلی بار اونٹوں کے ایک مقابلہ حسن میں بھی اسی طرح کے الزامات سامنے آ گئے ہیں۔ دراصل اس مقابلے میں درجن بھر اونٹوں کو اس بناء پر ڈسکوالیفائی کردیا گیا کہ ان کے حسن میں اضافے کے لئے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا گیا تھا۔ 

ویب سائٹ عریبین بزنس کے مطابق اونٹوں کے مقابلہ حسن میں ان کی خوبصورتی کا اندازہ ان کے ہونٹوں، سر، گھٹنوں، دیگر اعضاء، اور چال ڈھال کو دیکھ کر لگایا جاتا ہے۔ یہ اونٹ ایک ایک کرکے منصفین کے سامنے سے گزرتے ہیں اور وہ ان کے جسمانی خدوخال اور چال ڈھال کی بناء پر ان کی خوبصورتی کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اس سال سعودی عرب میں منعقد ہونے والے اونٹوں کے مقابلہ حسن میں اس وقت دلچسپ صورتحال پید اہوئی جب درجن بھر اونٹوں کے بارے میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ان کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے پلاسٹک سرجری اور بوٹوکس کا استعمال کیا گیا تھا۔یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد ان اونٹوں کو ڈسکوالیفائی کر کے مقابلے سے باہر کر دیا گیا۔

سعودی عرب میں ا ونٹوں کا یہ سالانہ مقابلہ تقریباً ایک ماہ تک جاری رہتا ہے۔اس میں ناصرف اونٹوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے بلکہ ان کی دوڑ اور مقابلہ حسن بھی منعقد کیا جاتا ہے اور لاکھوں لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا