آپ کو اپنے ریزر کے بلیڈ کتنے دن بعد تبدیل کرلینے چاہئیں؟ ماہرین نے واضح طور پر بتادیا، خبردار کردیا

آپ کو اپنے ریزر کے بلیڈ کتنے دن بعد تبدیل کرلینے چاہئیں؟ ماہرین نے واضح طور ...
آپ کو اپنے ریزر کے بلیڈ کتنے دن بعد تبدیل کرلینے چاہئیں؟ ماہرین نے واضح طور پر بتادیا، خبردار کردیا

  

برمنگھم(نیوز ڈیسک) شیو کرنے والوں کو جلد کے کھردرے پن، بلیڈ سے خراش پڑنے اور دیگر ایسے مسائل کا اکثر سامنا رہتا ہے۔ا گرچہ وہ ان مسائل سے پریشان رہتے ہیں لیکن کبھی دھیان اس جانب نہیں جاتا کہ اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ وہ اپنا ریزر بلیڈ وقت پر تبدیل نہیں کررہے۔ ویب سائٹ مینز ہیلتھ نے اس ضمن میں نیویارک سٹی کے مشہور حجام فلپ کارڈوسو سے بات کی۔ 

فلپ کہتے ہیں کہ اگر آپ اچھی کمپنی کا بلیڈ بھی استعمال کرتے ہیں تو میرا مشورہ یہ ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ تین سے چار بار استعمال کریں۔ جیسے جیسے بلیڈ پرانا اور کند ہوتا جاتا ہے یہ ناصرف شیو اچھی طرح نہیں کرتا بلکہ آپ کی جلد کو کھینچتا ہے جس کے نتیجے میں ناصرف کھردریا پن پیدا ہوتا ہے بلکہ اس پر زخم بھی لگ سکتا ہے۔

زیادہ عرصے تک استعمال جاری رکھنے سے بلیڈ کے اندرونی حصوں میں زنگ پیدا ہونا شروع ہوجاتا ہے، جس میں بیکٹیریا بھی جمع ہوتے رہتے ہیں۔ چونکہ بلیڈ آپ کی جلد سے قریب ترین لمس رکھتے ہیں لہٰذا ان میں زنگ یا بیکٹیریا کی موجودگی بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ پرانے بلیڈ کی وجہ سے آپ جلد کے انفیکشن کا بھی شکار ہوسکتے ہیں، لہٰذا تین سے چار بار شیو کے بعد بلیڈ ضرور تبدیل کر لیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت