بھارت میں 79% خواتین اور78% مرد بیٹی کی خواہش رکھتے ہیں: نیشنل ہیلتھ سروے

بھارت میں 79% خواتین اور78% مرد بیٹی کی خواہش رکھتے ہیں: نیشنل ہیلتھ سروے
بھارت میں 79% خواتین اور78% مرد بیٹی کی خواہش رکھتے ہیں: نیشنل ہیلتھ سروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق بھارت میں تقریباً 79فیصد خواتین اور78فیصد مرد چاہتے ہیں کہ ان کے خاندان میں کم از کم ایک بیٹی ضرور ہو۔
سروے رپوٹ کے مطابق بھارت میں شہری علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مقابلے میں چھوٹے طبقوں اور دہی علاقوں میں رہنے والے لوگ اور وہاں موجود مسلمان جوڑوں میں اس خواہش کی تعداد زیادہ ہے کہ ان کے ہاں ایک بیٹی ضرور ہو، تاہم بھارت میں مختلف ریاستیں ایسی بھی ہیں جہاں بیٹوں کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ سروے کے مطابق بھارت میں 82 فیصد خواتین اور83فیصد مرد یہ خواہش رکھتے ہیں کہ ان کے خاندان میں ایک بیٹا ضرور ہو۔ تاہم تازہ سروے رپوٹ میں معلوم ہوا ہے کہ سال2005 اور 2006 میں اسی طرز کے کیے گئے سروے ریکارڈ کے مقابلے میں حالیہ تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو مزید بڑھ رہا ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں