فحش فلموں کی اداکارہ نے اپنا پیشہ چھوڑ کر اپنے 3 پرستاروں سے شادی کرنے کا اعلان کردیا، اکٹھی 3 شادیاں کیوں؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
ٹوکیو(نیوز ڈیسک)فحش فلموں کی مشہور جاپانی اداکارہ اسوکا ہشینو نے فحاشی کا دھندہ تو چھوڑ دیا ہے لیکن یہ کام چھوڑتے ہی اپنے پرستاروں کے ساتھ جعلی شادیاں رچانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اسوکا اپنے پرستاروں کو ساڑھے تین لاکھ ین (تقریباً تین لاکھ پاکستانی روپے)میں جعلی شادی کی پیشکش کر رہی ہے، اور تین پرستاروں کے ساتھ پہلی جعلی شادی عنقریب منعقد ہونے والی ہے۔ یہ شادی محض ایک تقریب تک ہی محدود ہوگی جس میں عام شادیوں کے سارے لوازمات ہوں گے لیکن تقریب کے اختتام پر شادی بھی ختم ہو جائے گی۔
اسوکا کا کہنا ہے کہ جعلی شادی کے لئے وہ کسی بھی کلائنٹ سے تین ہفتے قبل ملاقات کرتی ہے جس میں تمام تفصیلات طے کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد کلائنٹ شادی کی تقریب کے لئے خریداری کرتا ہے، خصوصاً اسوکا کے لئے عروسی لباس اور دیگر لوازمات کا انتظام کرتا ہے۔ اس اداکارہ نے 2010ء سے 2013ء کے درمیان درجنوں فحش فلموں میں کام کیا مگر دسمبر 2013ء میں فحش فلموں کی انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔