شیر گڑھ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے جمعرات کو کھلی کچہری ہوگی
شیرگڑھ(نامہ نگار )کل بروز جمعرات ایک بجہ دوپہر پولیس تھانہ لوند خوڑ کے مقام پر ڈی آئی جی مردان محمد علی گنڈاپور اور ڈی پی او مردان سجاد خان ایک کھلی کچہری لگا ئیں گے کھلی کچہری میں عام لوگ اور عما ئدین علاقہ امن و مان کے حوالے سے تجاویز دیں اور پولیس کے متعلق اپنی شکایات پولیس کے ان دونوں اعلی افسران کے سامنے رکھیں گے کھلی کچہری کے ایس ایچ او شیرگڑھ انسپکٹر عجب خان اور ایس ایچ او لوندخوڑانسپکٹر عاشق خان نے ہر خاص وعام کو اخبارات کی خبروں کے زریعے سے دعوت دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ عوام اس کھلی کچہری میں بھر پور شرکت کر یں گے