وزیر اعلیٰ محمود خان کی پیر عبدلغفور جان کی وفات پر تعزیت
پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے خانقائے زکوڑی کے سجادہ نشین پیر عبد الغفور جان کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دُعا کی ہے۔