شانگلہ میں آتشزدگی ،گودام جل کر خاکستر
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ کے صدر مقام الپوری میں آتشزدگی،نیشنل بنک کی دوسری منزل سمیت مارکیٹ اور گودام جل کر خاکستر ہوگئی،سڑک کے دوسری جانب ہوٹل کا ہال اور پیوست دکان بھی آگ کی نذرہوگئی،مقامی پولیس ،لوگوں نے اگ بجھانے میں مدد کی ،فائر بریگیڈتاخیر کاشکار۔متاثرین کاعملہ کی تاخیرپرتکرار،احتجاج۔ضلعی انتظامیہ و پولیس کے افسران جائے وقوعہ پر موجود ،فائربریگیڈاور ٹی ایم اے کی سست روی پرسرزنش ۔ پیراور منگل کی درمیانی شب دو بجے کے قریب شانگلہ کے صدر مقام الپوری میں واقع نیشنل بنک الپوری بنک سے ملحقہ مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ نیچے گوداموں ،نیشنل بنک کے دوسری منزل اور سڑک کے دوسرے کنارے واقع ہوٹل اوردکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔رات گئے شدید برف باری کے باوجود تھانہ الپوری اور پولیس لائن کے جوانوں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی تاہم آگ بے قابو ہوتا رہااور آگ نے پوری مارکیٹ این بی پی کے دوسری منزل ہوٹل اور دکان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا مزید آگ پھیلنے سے آگ پر قابو پا لیا گیا ۔فائربریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچ نے پر متاثرین مشتعل ،انتظامیہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مقبول حسین اور پولیس افسر امجد علی نے متاثرین کی احتجاج پر عملہ کی سرزنش کی ۔آگ بجھانے کیلئے دوسرا فائر بریگیڈ بشام سے بھی طلب کیا گیا تاہم اگ نے کافی نقصان کیا تھا۔ادھر متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مالی مدد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ان کا کہنا تھا زندگی بھر کی محنت مزدوری کی جمع پونجی آگ کی نذر ہو گئی ہے دوبارہ تعمیر اور بحالی کیلئے مخیر حضرات مالی معاونت کریں۔۔