بٹ خیلہ ،محکمہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو ریونیو کے اختیارات نہ ہونے سے مشکلات

بٹ خیلہ ،محکمہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو ریونیو کے اختیارات نہ ہونے سے مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)محکمہ ٹرانسپورٹ ڈیبارٹمنٹ خیبرپختونخواکی جانب سے ضلعی ٹرانسپورٹ افس کوایچ ٹی وی ، ایل ٹی وی اورپی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کے ریونیوکے اختیارات منتقل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کوسخت مشکلات کاسامنا صوبائی حکومت نوٹس لیں عوامی حلقوں کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ایچ ٹی وی ،ایل ٹی وی اورپی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کے ریونیوپولیس ڈیپارٹمنٹ نے بندکرکے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے کردیاہے مگرمحکمہ ٹرانسپورٹ کے صوبائی حکام نے کئی عرصہ گزرنے کے باوجود صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفاتر حکم نامہ جاری نہیں کیاہے کہ وہ مذکورہ ڈرائیونگ لائسنس کے ریونیوکرائیں ذرائع کے مطابق محکمہ ٹراسپورٹ ضلع مالاکنڈنے اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے صوبائی حکومت کومراسلہ بھی ارسال کیاہے کہ وہ ہمیں اختیارات دیں تاکہ ہم مذکورہ ڈرائیونگ لائسنس کے ریونیوکرائیں مگرابھی تک محکمہ ٹرانسپورٹ کے صوبائی حکام نے اس پرعمل درامد نہیں کیاہے اورلوگوں کومذکورہ لائسنس ریونیوکرانے میں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔مالاکنڈکے مختلف سیاسی سماجی اورعوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جولائسنس جاری ہوچکاہے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اضلاع کے دفاتر کواختیارات کی جائے تاکہ عوام کولائسنس ریونیومیں مشکلات کاسامنا نہ ہو۔