تمام سرکاری محکموں میں اصلاحات وقت کا تقاضہ ہے ،شوکت علی یوسفزئی

تمام سرکاری محکموں میں اصلاحات وقت کا تقاضہ ہے ،شوکت علی یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تیمرگرہ ( بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر لویر دیر شوکت علی خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، لویر دیر کے افسران اپنے اختیارات اور دستیاب وسائل کے اندر عوام کے مسائل حل کریں، کام چور آفسران کے لئے لویر دیر میں کوئی جگہ نہیں وہ ڈسٹرکٹ کونسل ہال بلامبٹ میں کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او لویر دیر عارف شہباز وزیر ،اسسٹنٹ کمشنرحلیم خان عمرزئی ، محکمہ پبلک ہیلتھ کے بشیر خان ، ٹی ایم او تیمرگرہ پرویز خان ، الیکشن کمیشن کے ضلعی آفیسرنور سید خان خٹک سمیت مختلف محکموں کے افسران ، منتخب کونسلرز، بلدیاتی نمایندہ گان اور عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ڈپٹی کمشنر شوکت علی یوسف زئی نے کہا کہ لویر دیر میں سیاحتی مقامات موجود ہے او ر اس حوالے سے محکمہ سیا حت سے رابطہ کیا جا ئیگا اور لویر دیر کے ہستالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو بھی پورا کیا جائیگا اس سے قبل کھلی کچہری ؂میں عوام نے شکا یات کے انبار لگائے اپنے خیا لات کا اظہا رکرتے ہوئے گاوں رباط کے رہایشی ایک خاتون سکول ٹیچرصفیہ بیگم نے الزام لگا یا کہ رباط میں سوئی گیس کنکشن سیاسی بنیادوں پردیا جارہا ہیں ہے آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق امیدوار قومی اسمبلی عبدالغفار خان نے کہا کہ پولیس ڈرا ئیونگ لائسنس کے لئے لرنگ چٹ تو جاری کرتی ہیں لیکن پولیس ڈرا ئیوروں کو تربیت نہیں دیتے اور اس حوالے سے پولیس کے ساتھ ڈرائیونگ سکول نہیں ہے جبکہ 2017میں ڈرا ئیونگ لا ئیسنس کے لئے داخلے کرنے والے اب تک لا ئیسنس سے محروم ہیں سابق ضلعی ناظم اور جماعت اسلامی کے رہنما احسان الحق نے کہا تیمر گرہ میں گوشت چیک کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے اور عوام غیر تصدیق شدہ اور مشکوک گوشت کھانے پر مجبور ہے انھوں نے کہا کہ پرا ئیویٹ کلینکس میں نان کوالیفا ئڈسٹاف تعنیات ہونے سے لوگوں کی زندگی سے کھیل رہے ہیں انھوں نے کہ واپڈا عوام کو جمع شدہ فیس کے مطابق اپنے حق کا سروس تار نہیں دیتا ہے کھلی کچہری میں عمران ٹھاکر ، معتصم باللہ ، شہاب اتمانی ، ضلعی کونسلرز کلیم اللہ ، سید عالم شاہ ، فضل قادر، تحصیل کونسلر سیف اللہ ، مراد علی ، محمد شیر خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مسائل کے انبارلگا دئے جبکہ ضلعی انتظا میہ نے مسائل نیحل کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔