پاکپتن کچہری میں کلرک قتل ‘ ڈسٹرکٹ کلرکس بار کا مظاہرہ ‘ نعرے بازی

پاکپتن کچہری میں کلرک قتل ‘ ڈسٹرکٹ کلرکس بار کا مظاہرہ ‘ نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار) پاکپتن کچہری میں فائرنگ کے واقعہ میں کلرک کے بیہمانہ قتل کے خلاف ڈسٹرکٹ کلرکس بار کا احتجاجی مظاہرہ۔واقعات کے مطابق گزشتہ روز پاکپتن کچہری(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
میں فائرنگ کے واقعہ میں وکیل کلرک محمد یوسف کے بیہیمانہ قتل کے خلاف ڈسٹرکٹ کلرکس ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا صدر کلرکس بار مہر ارشاد اور جنرل سیکرٹری سلیم سرویا نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکپتن احاطہ کچہری میں ملزمان کی بلا اشتعال فائرنگ سے کلرک محمد یوسف بھٹی کے قتل کی پرزو مذمت کرتے ہیں اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے مذید کہا کہ واقعہ انتہائی شرمناک ہے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اس موقع پر سابق سیکرٹری بارو ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آ?ی رانا شعیب اصغر ایڈووکیٹ نے کلرکس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واقعہ کی پرزور مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اس موقع پر مظاہرین مظہر عباس مختار احمد محمد امین عبدالخالق عامر جو?یہ راو اشتیاق.سابقہ صدریوسف ماہنی.ربنواز خان وقار یونس سجاد احمد محمد ہاشم پنوں خان اور وسیم عباس ودیگر ممبران کلرکس بار کی کثير تعداد نے شرکت کی.بعد ازاں مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے نعرے بازی کی اور شہید ہونے والے کلرک محمد یوسف کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ۔
مظاہرہ