منشیات فروشی ‘ الزام ثابت ‘ 2 مجرموں کو عمر قید ‘ جرمانے کی سزائیں ‘ 1 بری

منشیات فروشی ‘ الزام ثابت ‘ 2 مجرموں کو عمر قید ‘ جرمانے کی سزائیں ‘ 1 بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیہ (کورٹ رپورٹر) محمد عاشق چغتائی ایڈیشنل سیشن جج لیہ نے منشیات فروشی کے الزام میں دومجرموں کو عمر قید و جرمانے کی سزائیں سنائیں جبکہ ایک ملزم کو شک کا فائدہ دیکربری کیاگیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ چوک اعظم کے مقدمہ نمبر409/16 میں ملزم نیازعلی ولدمحب علی کو16500گرام چرس کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور مبلغ 100,000/-روپے جرمانہ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ایک(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
سال مزید قید کی سزا ا سنائی اور2000گرام افیون کا جرم ثابت ہونے پر چارسال قیداور مبلغ 8,000/-روپے جرمانہ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں چارماہ پندرہ دن مزید قید کی سزا ا سنائی۔ اورغلام سجادولدمحمدنواز کو16500گرام چرس کاجرم ثابت ہونے پر عمر قید اور مبلغ 100,000/-روپے جرمانہ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ایک سال مزید قید کی سزا ا سنائی اور2000گرام افیون کا جرم ثابت ہونے پر چارسال قیداور مبلغ 8,000/-روپے جرمانہ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں چارماہ پندرہ دن مزید قید کی سزا ا سنائی۔ جبکہ ملزم غلام اصغرکو شک کی بنیاد پرمقدمہ سے بری کردیا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے عدالت کے اس اقدام کو سراہا کہ منشیات فروشوں کو سزا ہونے سے نئی نسل محفوظ ہو گی۔ منشیات فروشوں نے نئی نسل کو منشیات کا عادی بنا کر آنے والی نسل کو تباہ کیا ہوا ہے۔